ضلع ٹوبہ میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ڈی سی محمد نعیم

کمالیہ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ تحصیل سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس کی مانیٹرنگ، انسپکشن اور چھاپے کر رہی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی گرانفروش کی شکایت فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے ۔ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، اور مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے سخت مانیٹرنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں