اے سی صدف اکبر کی صفائی کمپنی کے ساتھ تعارفی میٹنگ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے ایف ڈبلیو ایم سی کے زیرِ نگرانی تحصیل گوجرہ میں صفائی کی خدمات سرانجام دینے والی علی اینڈ کو رشید احمد کنسورشیم کی کمیونیکیشن ٹیم کیساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی۔اس ملاقات کا محور پنجاب حکومت کی اہم مہم “ستھرا پنجاب” پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کمپنی کی جانب سے صفائی کے انتظامات اور اس مہم کے تحت کی جانیوالی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔علی اینڈ کمپنی کے پی آر او معاذ سعید نے اسسٹنٹ کمشنر کو “ستھرا پنجاب” مہم کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں