تنظیم مغلیہ کے زیر اہتمام گرینڈ عید ملن پارٹی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گرینڈ عید ملن پارٹی زیرصدارت چیئرمین تنظیم مغلیہ (رجسٹرڈ) ڈاکٹراسد معظم مغل،مغل ویلفیئرٹرسٹ جھمرہ روڈ منعقدہ ہوئی جس میں مہمان خصوصی سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مرزامحمد ساجد بیگ،شاہد رحمان بیگ،مرزامنور بیگ،مرزایوسف بیگ، مرزا جاوید بیگ،سب انسپکٹرپنجاب پولیس عاطف مغل، مرزاکفیل قیصرسپریڈنٹ محکمہ انہار، مرز ا شبیر بیگ،مرزامحمد گلباز ٹیکسٹائیل انجینئر، مرزاامجدبیگ،حکیم مرزا صفدر اقبال، مرزامحمد افضل،شاہد محمود مغل،مرزاعمر فاروق ، طارق محمود مغل، مرزا گلزار احمد، مرزا ذیشان ،مرزا منظور حسین،مرزاعبداللہ،مرزاحاجی محمد علی،سابق چیئر مین یوسی 32مرزامحمد ادریس، مرزاامجد حسین سمیت سینکڑوں مغل بھائیوں نے شرکت کی،اس موقع پر ڈاکٹراسد معظم مغل نے کہا کہ ہمارے بزرگ میاں محمد معظم چغتائی (مرحوم)نے جو پودا لگایا آج خدمت خلق کی شکل میں بہترین کام کررہاہے پوری برادری صدرمرزامنیر ہمایوں کی قیادت میں متحد ہیں انشاللہ جلد مغل ویلفیئرٹرسٹ کی تعمیر کا آغاز کرکے بہترین ہسپتال اور شادی ہال بنا کر بزرگوں کیساتھ ملکر خدمت خلق جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں