مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چک نمبر 90 جنوبی ، بنیادی مرکز صحت اور آئوٹ سورس گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 98 جنوبی کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چک نمبر 90 جنوبی کے دورہ کے دوران مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، وارڈز اور میڈیکل اسٹور کا معائینہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے براہ راست ملاقات کر کے علاج معالجے کے معیار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دورے کے دوران کمشنر نے میڈیکل اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری سے سر انجام دیں اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہسپتالوں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور جہاں کوتاہی پائی گئی وہاں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے آئوٹ سورس گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 98 جنوبی کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں