مسلم ہائی سکول طارق آباد کے 115ویں سال کے موقع پر تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم ہائی اسکول طارق آباد میں اسکول سنگ بنیاد 115 ویں سال کے دن ڈاکٹر ساجد عظیمی کی قائم کردہ لائلپورین کے زیر سرپرستی اور لائلپورین اسکول کلب کے زیر نگرانی اک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر حافظ عبدالقیوم آف زرعی یونیورسٹی اور 1941 اسکول میٹرک پاس سابقہ طلب علم تھے ۔ 1960 اسکول میٹرک پاس سینئر سے لے کر 2014 تک کے سابقہ طلبہ نے ملن میلہ پارٹی میں شرکت کی اور ماضی میں سفر کرتے ہوئے بچپن کی یادوں اور ماحول سے لطف اندوز ہوئے ۔ میٹرک پاس 2024 اسکو ل میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا کو منظور کیش پرائز ایوارڈ دیئے گئے۔ اساتذہ میں سے اسکول میں بہترین کارکردگی پر حافظ غلام مصطفے کو عظیمی قلندر بابا ٹیچر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں