SHOتھانہ ستیانہ نے 2ڈکیت گینگز کو گرفتار کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے ڈکیتی راہزنی چوری ناجائز اسلحہ کے 18مقدمات میں ملوث و مطلوب 2ڈکیت گینگز سرتاج گینگ اور اشفاق اورا گینگ کے ارکان کو حراست میں لیکر دوران تفتیش نشاندہی پر لوٹا و چھیننا گیا 10 لاکھ روپے مالیت کا مال و زر برآمد کر لیا ہے، ایس پی ٹان ضیا الحق کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی راہزنی چوری ناجائز اسلحہ کے 18 مقدمات میں ملوث و مطلوب 2 ڈکیت گینگز جن میں سرتاج گینگ کے ارکان سرتاج عزیز ساکن 90گ ب ، نوید لطیف ساکن 31گ ب،قاسم ساکن 40گ ب کو حراست میں لیکر دوران تفتیش نشاندہی پر ہونے 3 لاکھ روپے مالیت کا مال و زر برآمد کیا جبکہ اشفاق اورگینگ کے ارکان اشفاق ،ہارون،علی سیف علی سے دوران تفتیش نشاندہی پر ہونے 9 لاکھ روپے مالیت کا مال و زر برآمد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں