منڈی صادق گنج کے گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر کے گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کی نمائش لگ گئی۔ بہاول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی میں ناکام۔ سرکاری افسران نے بھی کمپنی کی بدترین کارکردگی پر خاموشی اختیار کر لی۔ شہر کے گلی محلوں اور دیگر جگہوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر عام نظر انے لگے کئی کئی روز سے گلیوں میں جھاڑو نہیں لگایا جا سکا گلیوں میں موجود کوڑا کرکٹ نالیوں میں گر کر سیوریج کے پانی کی بندش کا سبب بننے لگا ہے شہریوں کی جانب سے کوڑے کے نہ اٹھائے جانے کی شکایات عام ہو چکی ہیں ابتدائی دنوں میں آنے والے عملے اور مشینری کی تعداد میں بڑی حد تک کمی کے بعد باقی رہ گئے چند ملازم اور مشینری زیادہ ٹائم کھڑے رہ کر گزارنے لگے ہیں شہری صفائی کے بدترین حالات پر اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور ضلع کونسل بہاول نگر کے افسران سے بارہا اپیل کر چکے ہیں لیکن ان افسران کی جانب سے کوئی ریسپانس نہ ملنے پر شدید مایوسی کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے بدترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور کمشنر بہاول پور فوری طور پر بہتری کے لئے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں