سودا خریدنے جانے والی ماں بیٹی اغوا

صفدرآباد(نامہ نگار)بازار سے سودا سلف خریدنے گئی ماں بیٹی کو اغوا کر لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مین بازار شاہ کوٹ میں سودا سلف لینے کے لیئے گئی ماںاور بیٹی کو 6 ملزمان نے اغوا کر لیا اور زبردستی کیری ڈبے میں بٹھا لیا اور اغوا کر کے لے گئے۔وارڈ نمبر 15 شاہ کوٹ کی زرینہ بی بی اور اس کی بیٹی معصومہ کو زبردستی اغوا کرنے والے 6 ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی شاہ کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں