ضلعی زکوٰة آفیسر کی مخیر حضرات سے ملاقاتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی زکوٰة آفیسر محمد حبیب نے سٹاف کے ہمراہ زکوٰ ةکی رضاکا ر ا نہ ادائیگی کے سلسلہ میں مخیر حضرات سے وقتاً فوقتاً ملاقاتیں کیں اور ان کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ زکوٰة و عشر پنجاب کے زیر انتظام بیوگان، معذورین اور غربا کو گزارہ الانس کی صورت میں زکوٰة کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ زکوٰة کی تقسیم کا طریقہ کار انتہائی صاف اور شفاف ہے۔ گزا رہ ا لانس کی ادائیگی بذریعہ موبائل بینکنگ اور بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کی جاتی ہے۔ مستحقین کے موبائل نمبر پر ادائیگی کے لئے پیغام جاتا ہے اور مستحق میسج دکھا کر کسی بھی ایزی پیسہ شاپ سے رقم خود وصول کرتا ہے۔اس کے علاوہ فنی تربیت کے ادارہ جات میں زیر تربیت مستحق طالب علموں کی فیس کی ادائیگی کے علاوہ وظائف بھی دیئے جاتے ہیں اور یہ کہ کالجز، یونیورسٹی اور دینی مدارس میں زیر تعلیم غریب بچوں کو زکوٰة فنڈ سے وظائف کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ہسپتالوں کے ذریعہ زکوٰة کے حقدارمریضان کو بھی علاج معالج کے لئے مفت ادویات کی صور ت میں امداد دی جاتی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے پرزور اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ زکوٰة کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور محکمہ زکوٰة کی طرف سے جاری مہم میں اپنے مکمل تعاون کا مظاہرہ کریں۔اس ضمن میں تاجر برادری نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں