پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف تابرتوڑ کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی،ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی،خوراک تیار کرنے والی جگہ پر چوہوں کی غلاظت کی موجودگی میں مصری اور بتاشے بنانیوالے کارخانے کو سیل کر دیا گیا۔30 کلو سے زائد ایکسپائر اشیا اور ایک کلو ممنوع چائنیز سالٹ بھی تلف کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 78پوائنٹس اور 50دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشنز بھی کیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں