ڈکیتی،چوری،راہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر گوجرہ کے شہری خوفزدہ

گوجرہ ( نامہ نگار)گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکاڈاکو اور چوربے قابو ہو گئے، متعدد افراد کو مال و زر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر298ج ب کا طاہر محمود مقامی چائے کمپنی میں بطور سیل مین کام کرتاہے جوپیک اپ وین پر مختلف چکوک میں چائے کی سپلائی دے کر واپس آرہاتھاکہ چک نمبر278ر ب کے قریب اس کودو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور اس سے35 ہزار روپے کی نقدی وموبائل وغیرہ چھین لیا چک نمبر 154 گ ب ڈھوٹیا ں کے محمد شبیر سے موٹر سا ئیکل نمبری FDW9439 گائو ں کے قریب ڈاکوئو ں نے گن پوا ئنٹ پر موبائل فون ، ہزارو ں روپے نقدی اور موٹر سا ئیکل چھین لیا ، چک نمبر 244 گ ب کا محمد طاہرکو بھابھی کے ہمراہ موٹر سا ئیکل پرجاتے ہوئے ڈاکوئو ں نے روک کرگن پوا ئنٹ پر ہزارو ں روپے نقدی چھین لی ، الطاف کا لونی کے احسا ن علی سے ڈا کوئو ں نے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے چھین لئے ،چک نمبر 49 گ ب کے محمد اویس سے مونگی روڈ با ئی پاس کے قریب ڈاکوئو ں نے موبا ئل فون اور ہزارو ں روپے نقدی لوٹ لی ، چھٹی چک نمبر 366 ج ب کے عبدالحمید گھر میں ڈاکو دا خل ہوئے اور ہزارو ں روپے نقدی اور طلا ئی زیورات لوٹ لئے، چک نمبر 281 ج ب کا ممتاز اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے فیصل آ باد گیا ہوا تھا کہ نامعلو م چور گھر میں دا خل ہو کر سیف الماری سے دو لا کھ روپے نقدی اور طلا ئی زیورات چوری کرلیئے ، چک نمبر 281 ج ب کے صفدر کی حویلی سے چوروں نے تین لاکھ روپے مالیتی بکریا ں چوری کرلیں، محلہ نیو پلاٹ گوجرہ کی نسرین بی بی کے گھر سے چوروں نے ہزارو ں روپے نقدی چوری کرلی،پرا نی چمڑا منڈی کے محمد عثما ن کے گھر سے چوروں نے ایک لاکھ اسی ہزارروپے چوری کرلئے، وارداتو ں کی اطلا ع صدر و سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں