فضائی حدود کی بندش،بھارتی ائیر لائنز کو روزانہ21کروڑ کا نقصان

کراچی (بیوروچیف) پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21کروڑ کا جھٹکا لگ رہا ہے۔ بوئنگ 777طیارہ 1گھنٹہ میں 5467ڈالر کا 6668کلوگرام ایندھن استعمال کرتا ہے، ایئر بس اے 320طیارہ 1گھنٹہ میں 1948ڈالر کا 2400کلوگرام فیول جلاتا ہے۔وکی پیڈیا کے اعداد و شمار کے مطابقایک کلوگرام جیٹ ایندھن کی اوسط قیمت اشاریہ 82ڈالر ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت میں 6668کلوگرام جیٹ ایندھن کی موجودہ قیمت 5467ڈالر ہے، جبکہ بوئنگ 777طیارے کے 100گھنٹے اضافی سفر 5لاکھ 46ہزار 776ڈالر کا خرچہ ہے۔ ایئر بس اے 321 طیاروں کی 100گھنٹے پروازوں پر 1لاکھ 96ہزار ڈالر لگتے ہیں۔ بھارت کو 2گھنٹے اضافی سفر کیلئے 7لاکھ 42ہزار 776ڈالر کا اضافی ایندھن جلانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز کو فیول کی مد میں روزانہ 6کروڑ 35 لاکھ روپے کا جھٹکا لگ رہا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایندھن کے بھارتی ایئر لائنز کے یومیہ نقصانات 21 کروڑ پاکستانی روپے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں