ٹیکس نادہندگان کا ایکسائز ٹیم پر حملہ،کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ فیض آباد میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان نے ایکسائز کی ٹیم پر دھاوا بول دیا’ کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی’ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان شہزاد وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر یوسف نے بتایا کہ وہ کانسٹیبل ولی احمد اور دیگر کے ہمراہ پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے فیض آباد گئے تو پراپرٹی ٹیکس کے نادہندہ شہزاد سے ٹیکس وصول کیلئے کہا تو وہ آپے سے باہر ہو گئے اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایکسائز ٹیم پر حملہ کر دیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کانسٹیل ولی احمد کی وردی پھاڑ دی، تاہم پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ان کی جان بخشی کروائی، تاہم ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں