گوجرہ میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چور مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر کے فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ محلہ رسول پورہ کے محمد شہزاد کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور وہاں سے لیپ ٹاپ ،نقدی اور موبائل وغیرہ کل مالیت 2 لاکھ47 ہزارروپے چوری کر لیے۔حسنیہ کالونی کے ارسلان عظیم کی موٹر سائیکل فارمیسی کے باہر سے چوروں نے چوری کر لی۔الفیض سوسائٹی کے بشارت علی کے گھر سے چوروں نے 1لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا۔ گڑھ محلہ کی عامرہ نرگس اپنے بھتیجے کا چیک اپ کروا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال گئی جہاں اس کے پر س سے نامعلوم چور نے 42ہزارروپے مالیتی موبائل چوری کر لیا۔محمد اظفرکی دکان چوک ملکانوالہ کے سے نامعلوم چور25ہزارسے زائد مالیتی کاموبائل چوری کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں