فلسطینی عوام پر مسلسل ڈھائے جانے مظالم کی مذمت

کمالیہ(نامہ نگار)سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ صدربار ایسوسی ایشن کمالیہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ فلسطینی عوام پر مسلسل ڈھائے جانے والے ظلم، بربریت اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ معصوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں پر بمباری اور نسل کشی جیسے اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔بار ایسوسی ایشن کمالیہ، وکلا برادری کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے ، مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔ ہم اس ظلم کے خلاف نہ صرف آواز بلند کرتے ہیں بلکہ ہر ممکن پلیٹ فارم پر مظلوموں کے حق میں کھڑے ہیں۔آج کے دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ، بار ایسوسی ایشن کمالیہ نے مکمل عدالتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاکہ ہم فلسطینی شہدا اور متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں