صفدر آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی آمد

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی آمد ،شہر کو صاف ستھرا بنا کر مپنی کو مطمئن کر دیا۔اطلاعات کے مطابق صفدرآباد میں کمپنی کے افسران نے دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا لیکن یہ کیسا جائزہ ہوتا ہے کہ عملہ صفائی کو افسران کے آمد کی خبر پہلے ہی پہنچ جاتی ہے ۔یہ سب ملی بھگت ہے عوام کو بے وقوف بنانے کا گر اس قوم کے افسران کو آتا ہے اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہیں۔دورہ کرنے کا مقصد جائزہ لینا ہوتا ہے لیکن یہ کیسا دورہ ہوتا ہے جس مین پہلے ہی بتا دیا جاتا ہے کہ افسران فلاں تاریخ کو آ رہے ہیں اور عملہ ان کے آنے کی دیٹ پر دن رات کام کرتا ہے اور صفائی کروا دی جاتی ہے ،پھر فوٹو سیشن ہوتا ہے ۔تصاویر بنوائی جاتی ہیں اور یہ فوٹوز اوپر حکام بالا کے موبائل پر سینڈ کر دی جاتی ہیں کہ یہ دیکھو ہم کتنی محنت سے کام کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں