اسحاق ڈارسفارتی سطح پرمتحرک

اسلام آباد(بیوروچیف) پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رابطہ کاری مہم جاری ہے۔اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 8ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور بھارت کے الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آزربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں