راشد ضیاء حیدر CEO ایجوکیشن فیصل آباد تعینات

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) راشد ضیا حیدر کو سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعینات کر دیاگیا،وقار احمد کو محکمہ سکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد وقار احمد کوسکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد وقار احمد کے خلاف درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب سے وقار احمد سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعینات ہوئے ہیں انہوں نے ضرورت سے زیادہ تقریبا 500 اساتذہ کو عمرہ،تعلیمی ویزہ ،میٹیلٹی لیو اور دیگر کو چھٹیوں پر جانے کی اجازت دی ہے جبکہ سی ای او ایجوکیشن وقار احمد کا کہنا ہے کہ فیصل آباد پنجاب کا سب سے بڑا ڈویژن ہے اس میں 4اضلاع شامل ہیں اور ایلیمنٹری دفتر الگ سے ہیں فیصل آباد میں 25000ہزار اساتذہ میں سے اگر 500اساتذہ کو چھٹیوں پر جانے کی قانونی اجازت دی ہے اس میں تو کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ یہ 2فیصد بھی نہیں بنتا اور قانون کے مطابق ہمیں 2فیصد تک اجازت ہے اگر قانون سے ہٹ کر کوئی کام کیا ہو تو پھر ہم زمہ دار ہے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ای او دفتر سے رپورٹ طلب کی ہے کہ وقار احمد کے سی ای او تعینات ہونے پہلے 6ماہ کی رپورٹ پیش کی جائے کہ اس دور میں کتنے اساتذہ کو چھٹیوں پر جانے کی اجازت دی گئی ہے وقار احمد کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جہاں بھی جائوں گا انشا اللہ اساتذہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کروں گا آج بھی جاتے ہوئے تین یا چار اساتذہ کے چھٹیوں پر جانے کے کیس آئے ہوئے ہیں اگر قانون اجازت دیتا ہوا تو ان کی چھٹی بھی پاس ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں