شیخ اعجاز کا انقرہ میں انٹرنیشنل سکول کا دورہ،اہم شعبوں کا معائنہ

انقرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما، سابق ایم پی اے،ڈائریکٹر کوتھم شیخ اعجاز احمدایڈووکیٹ ہائیکورٹ اورچیئرمین EDIFTگروپ آف کمپنیزشیخ عظیم قاسم کاپاکستان ایمبیسی اور ترکیہ کی حکومت کے اشتراک سے چلنے والے انقرہ کے سب سے اہم اور مشہور تعلیمی ادارے کا دورہ، سکو ل میں تعلیمی ماحول اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی ۔ شیخ اعجاز احمد اور شیخ عظیم قاسم کاسکول پہنچنے پر ترکیہ حکومت کی طرف سے International Award of Excellence in Education حاصل کرنے والے ممتاز ماہر تعلیم سید غالب رضا گیلانی اور ان کے سٹاف نے شاندار استقبال کیااور انہیںخوش آمدید کہا،شیخ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ سکول کا دورہ کرنے پر معلوم ہوا کہ معیار تعلیم کسے کہتے ہیں؟ غالب رضا گیلانی آجکل بطور ڈائریکٹر ایجوکیشن یہاں پر تعینات ہیں اور حکومت ترکیہ ان کی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔سید غالب رضا گیلانی کی میزبانی پر انکا تہہ دل سے مشکور ہیں ۔ریان گیلانی اور شیخ اعجاز کے ترکش دوست خلیل با بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں