زمین کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) تھانہ گڑ ھ کے علاقے میں میں زمین کے تنازع پر بھائی نے سگے بھائی کو فائر مار موت کی ابدی نیند سلادیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کی حدود 540گ ب میں زمین کے تنازع پر دو سگے بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ بھائی نے سگے بھائی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 45سالہ شخص محمد حنیف ولد محمد شریف سینے پر گولی لگنے سے موقع پر جاںبحق ہو گیاجبکہ قتل کرنے والا مقتول کا سگا بھائی شبیر موقع سے فرار ہو گیاپولیس تھانہ گڑھ واقع کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں