آجکل جنگیں لڑنے کا دور نہیں’ جہانگیر خان کا بھارت کو پیغام

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق عالمی اسکواش چیمپئین جہانگیر خان نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے ،بھارت کا کھیل کو سیاست میں لانا غلط ہے۔جہانگیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ میں نے کبھی بھی کھیل میں سیاست نہیں دیکھی،بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے،اکثر سنتا ہوں کہ بھارت نے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے ،ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی بھارت ایک فین کلب ہے ،مجھے جب بھی بھارت کھیلنے کے لئے بلایا گیا وہاں جاں گا ،ہوسکتا ہے میرے جانے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی راہ نکل ائے۔ہر کھلاڑی اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے ،بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینا درست نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں