ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین جاوید جعفری کی اہلیہ حبیبہ جعفری کو سرمایہ کاری کے نام پر 16 کروڑ 24 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا گیا۔اس ہائی پروفائل دھوکہ دہی کیس میں ممبئی کی بلدیاتی کارپوریشن (بی ایم سی) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے اسسٹنٹ کمشنر مہیش پاٹل کو معطل کر دیا۔پولیس کو درج شکایت کے مطابق بی ایم سی کے معطل افسر مہیش پاٹل اور اس کے ساتھیوں نے جاوید جعفری کی اہلیہ حبیبہ جعفری کو ممبئی کے پوش علاقے بیندرا میں ایک ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں پیسہ لگانے کا جھانسہ دیا۔




