لاہور (شوبز نیوز) یہ تذکرہ ہے تھیٹر کے دور کا جب ایک آج کی طرح تفریح کے ذرایع لوگوں کو میسر نہ تھے۔ میلے ٹھیلے سجتے تو پتلی تماشے، کرتب دکھانے والے لوگوں کی تفریح کا سامان کرتے تھے یا پھر ناٹک کمپنیاں اور عوامی تھیٹر میں ٹکٹ خرید کر لوگ اپنا دل بہلاتے تھے۔ اسی دور میں تھیٹر کی ایک اداکار اور گلوکار بالی جٹی نے لوک داستانوں میں کردار نبھا کر شائقین کی توجہ حاصل کی۔ وہ اپنی پرفارمنس کے علاوہ گرج دار آواز کی وجہ سے بھی تھیٹر کے شائقین میں بہت مقبول تھیں۔ بالی جٹی کو شائقین “شیرنی کے نام سے یاد کرتے تھے۔




