لیسکو میں3ارب کا فراڈ ملزمان کی ضمانتیں خارج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 3ارب فراڈ کیس میں ملوث لیسکو ملازمین ضمانتیں خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے، ایف آئی اے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے لیسکو اوکاڑہ میںتعینات ڈویژنل اکائونٹ آفیسر ارسلان حمید باجوہ’ اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر عبدالغفار’ ہیڈکلرک عابد سلطان’ اے ایل ایم محمد ابوذر غفاری کے خلاف 300ملین کے خردبرد کرنے کا مقدمہ درج کیا تو مذکورہ ملزمان نے سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے رانا زاہد اقبال کی عدالت میں دائر کیس کیا تو فاضل جج نے دوران سماعت ضمانت خارج کر دیں تو لیسکو ملازمین موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم ایف آئی اے ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تاہم ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں