پاکستانی ائیرفورس کا منہ توڑ جواب،بھارتی رافیل طیارے بھاگ گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) 30،29اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے 4رافیل طیاروں کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں پٹرولنگ ،رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے پٹرولنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے بھارتی ائیر فورس کے جنگی جہازوں کی فورا نشاندہی کر لی، پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پربھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے، پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار اور مستعد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں