انسٹاگرام پر فٹبالرز کا راج۔ رونالڈو اور میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ ڈیا

لندن (سپورٹس نیوز) فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر دنیائے فٹبال پر راج کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔فوربز نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوانسرز کی نئی فہرست جاری کردی جس کے ٹاپ ٹین میں کوئی بھی بھارتی یا پاکستانی شخصیت شامل نہیں ہے۔فوربز میگزین کی جاری کردہ فہرست میں انسٹا گرام پر دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو 652 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔رونالڈو کے حریف اور فیفا ورلڈکپ ونر ارجنٹینا کے لیونل میسی 555 ملین فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔420 ملین لوگوں کی دلوں پر راج کرنے والی امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومیز تیسرے نمبرپر ہیں جب کہ سابق ریسلر اور ہالی وڈ اداکار دی راک 394 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے اور معروف امریکی ماڈل و کاروباری شخصیت کائلی جینر 393 ملین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں