ٹرک کے خفیہ خانوں سے کروڑوں کی آئس برآمد

کوئٹہ(بیورو چیف) بلوچستان کسٹمز حکام نے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 18کروڑ روپے مالیت کی آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کرلی۔ کلیکٹر کسٹمز شاہد خان اور ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز رضوان کو موصول ہونیوالی خفیہ اطلاع پر درخشان کسٹمز کے انسپکٹر محمد علی مندوخیل اور ان کی ٹیم نے ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔کسٹمز حکام کے مطابق ٹرک میں خفیہ طور پر چھپائی گئی آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی۔
جس کی مالیت 18 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خطرناک منشیات ملک کے بڑے شہروں میں منتقل کی جا رہی تھی کارروائی کے دوران ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں