امریکہ کابھارت کیساتھ13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) خطے میں کشیدہ صورت حال کے دوران امریکا نے بھارت کے ساتھ 13کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی منظور کر لیا ہے۔امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا، ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے۔امریکی حکام کے مطابق معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، اس سے جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل فرانس سے 630ارب ڈالر کے 26رافیل طیارے بھی خرید چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں