لیبر ڈے پر بھٹہ کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق

ڈجکوٹ (نامہ نگار )مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کام کرتے ہوئے بھٹہ کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر محنت کش لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے کام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ آج صبح 225 رب بوگڑاںکا رہائشی 50سالہ محنت کش انور نواحی گائوں 85 گ ب مانپور میں واقع بھٹہ خشت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک بھٹہ کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو انور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں