5شعبوں میں751ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں 751ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔نجی تھنک ٹینک پرائم نے پاکستان میں غیرقانونی تجارت پررپورٹ جاری کردی۔ تمباکو، دوا سازی، ٹائر، آئل پیٹرول، ڈیزل اور چائے کی اسمگلنگ شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا حصہ 65فیصد ہے، جس سے قومی خزانے کو سالانہ 300ارب روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔ایران سے سالانہ دو ارب 80کروڑ لیٹر پیٹرول و ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے، جس کے باعث 270ارب کے ریونیو کا نقصان ہوتا ہے، فارماسیوٹیکل میں 40فیصد دوائیں جعلی یا غیر معیاری ہوتی ہیں اور اس مد میں ملکی خزانے کو 60سے 65ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ ملک میں ساتھ فیصد اسمگلڈ ٹائرز سے 106ارب روپے ک ٹیکس چوری ہوتی ہے جبکہ 30فیصد اسمگلڈ چائے کی فروخت سے ملک کو سالانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں