پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں بلاناغہ جاری ہیں۔اس ضمن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نیشہر کے مختلف علاقوں میں 129فوڈ بزنسز کی انسپکشنزکیں اس دوران46 فوڈ بزنسز کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے گئے۔ٹیموں نے مختلف علاقوں میں واقع سوڈا واٹر پلانٹس پر چھاپے مارے اور70 لیٹر سے زائد مضر صحت غیر معیاری سوڈا واٹر موقع پر تلف کرادیاجبکہ ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورت حال پر 30000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔علاوہ ازیں گوشت بیچنے والی دکانوں کو گندی کونز کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 22000 روپے کے جرمانے کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں