فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈر ز ونگ فیصل آباد،سابق صدر فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری را نا محمدسکندراعظم خاں نے کہاہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ میں غیر ملکی سیاحوں کو نشانہ بنا کر بھارت نے ایک بار پھر اپنی پرانی تاریخ دہرائی ہے ۔ دنیا کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے ایک جھوٹا ڈرامہ اور ناکام منصوبہ بنا کرپاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش تیار کی گئی ۔ پہلگام ڈرامہ اب پوری دنیا پر عیاں ہو چکا ہے ۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے مترادف ہے انڈیا یاد رکھے اگر اس نے پاکستان کے خلاف جنگ کرنے کی غلطی کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ اس کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھے گی۔




