کنجوانی(نمائندہ خصوصی)جائیداد کے تنا ز عہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ،ملزم فرار،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں540گ ب کے رہائشی شریف گجر مرحوم کے بیٹوں کا آپس میں جائیداد کا تنازعہ تھا اور اس تنازعہ کے سلسلہ میں چند روز قبل بھائیوں کا آپس میں جھگڑا بھی ہوا تھا جس کی رنجش پر چھوٹے بھائی محمد عمیر نے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ رات کی تاریکی میں ٹیوب ویل پر جانیوالے بڑے بھائی محمد حنیف پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد حنیف شدید زخمی ہو گیا محمد حنیف کے ساتھی زخمی کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو سمندری لے کر جا رہے تھے کہ زخمی نے راستے میں دم توڑ دیا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جبکہ اطلاع پر پولیس تھانہ گڑھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ بھجوا دیا۔




