میلاد روڈ پر گرینڈ آپریشن’پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محترمہ عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ میلاد روڈ اور اسکی ملحقہ گلیوں میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ تاجروں کو کہا کہ وہ فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں تاکہ شہریوں کو گزرنے میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر ایم سی ایف حافظہ عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ اور بھاری مشینری کے ہمراہ میلاد روڈ پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پختہ تجاوزات’ تھڑوں اور گھروں کے باہر گیراج’ باتھ رومز اور تھڑوں کو مسمار کر دیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بلاامتیاز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے تاجروں اور مکینوں کو کہا کہ وہ فوری طور پر پختہ وعارضی تجاوزات کو ازخود ختم کر دیں۔ دکاندار فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں