کنجوانی(نمائندہ خصوصی) دیوار گرنے سے دس سالہ بچی جاں بحق،اہل خانہ صدمے سے بیہوش ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کی حدود میں واقع گائوں545گ ب کے رہائشی عبدالغفور کی دس سالہ بچی دعا فاطمہ گھر کی دیوار کے قریب کھیل کود میں مصروف تھی کہ گھر کی خستہ حال دیوار اوپر گر گئی جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہو گئی بچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ِ۔




