مریضوں کیساتھ ناانصافی آخر کب تک ہوتی رہیگی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب و سابق ایم پی اے نور النسا ء ملک نے کہا کہ غریب مریضو ں کے ساتھ معاشی ناانصافی آخر کب تک ہو تی رہے گی مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔کو ئی پو چھنے والا نہیں ہماری اعلی عدلیہ بھی نوٹس نہیں لے رہی۔ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ظلم بند کرے خواتین ڈاکٹر زپر پنجاب پولیس کی ریاستی دہشتگر د ی اور توہین آمیز رویے کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے ، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔کئی دنوں سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں YDA کی مسلسل ہڑتال جاری ہے۔ انہوں نے کنالز کے معاملے پر کہا ہے کہ عجیب لوگ ہیں ، صدر کا تعلق نہیں تھا پھر بھی ان پر بات ڈال دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں