کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے منتخب پوائنٹس کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو دی جانے والی رقم میں کسی رکاوٹ اور دھوکہ کرنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ اور بنک کے آپریٹرز کو ہدایت جاری کی کہ مستحقین میں بغیر کسی کٹوتی کے رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے بصورت ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔مزید پینے کے پانی، باتھ رومز سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔




