جاپان کی پڑھے لکھے بیروزگار پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) پڑھے لکھے بیروزگار پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر، زورگار کی تلاش میں بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے جاپان ملازمت کے مواقع، جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔جاپانی فرم پلس ڈبلیو انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔گزشتہ روز پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کے دوران دستخط کیے گئے تجدید شدہ معاہدے میں موجودہ اسپیشل اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کی توسیع بھی کی گئی۔یہ نئی مفاہمت کی یادداشت اب ایس ایس ڈبلیو فریم ورک کے تحت صحت، زراعت، تعمیرات، اور ہوٹلنگ سمیت 14اضافی شعبوں کا احاطہ کررہی ہے۔ اس وسیع دائرہ کار کا مقصد پاکستان کی ابھرتی ہوئی افرادی قوت کو جاپان کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔پلس ڈبلیو انکارپوریشن کی سی ای او واکاک ساکورائی نے کہا کہ جاپان کو 2028تک تقریبا 8لاکھ 20ہزار خصوصی ورکرز کی ضرورت ہوگی، جس میں فی الحال 5لاکھ 25ہزار سے زیادہ آسامیوں کی کمی ہے۔ انہوں نے 16شعبوں کا خاکہ پیش کیا جہاں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہوگی، جو پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے مضبوط امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں