رواں سال 7902 جرائم پیشہ افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی اوفیصل آباد ذیشان اصغر کی زیر نگرانی ریجن فیصل آبادپولیس کی رواں سال میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ریجن فیصل آباد میں رواں سال 2025 کے دوران 162 خطرناک گینگز گرفتار کیے گئے ان گینگز میں ملوث429ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں 1343مقدمات یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے 30وہیکلز، 671 موٹرسائیکلز، 56تولے طلائی زیور ات، 160عدد موبائل فون،192مویشی اور نقدی تقریبا11,67,19,570روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔منشیات فروشوں کے خلاف2445مقدمات درج کرتے ہوئے 2485ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس896کلوگرام،آئس20کلوگرام،شراب 34564 لیٹر، افیون 180 کلو گرام اور ہیرون160کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل1727،ریوالور13، بندوقیں 162،کلاشنکوف55،رائفلیں 127اور7416گولیاں برآمد کی گئیں۔انسداد جرائم کو کنٹر ول کر نے کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے1072اور کیٹگری Bکے 2783مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے197اور کیٹگریBکے2205عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی، ہائوس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ پولیس پٹرولنگ کو نتیجہ خیز،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرمان سے پوچھ گچھ کا عمل اختیارکر تے ہو ئے جرائم میں کمی لائی جائے۔ کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں