ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالرجرمانہ

آئرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو آئرلینڈ میں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا، ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (DPC) نے کمپنی پر 60کروڑ ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ڈی پی سی کے مطابق ٹک ٹاک نے یورپی اکنامک ایریا (EEA)کے صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کیا جو کہ یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔فیصلے کے تحت ٹک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنی ڈیٹا پروسیسنگ کو جی ڈی پی آر قواعد سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، بصورت دیگر کمپنی کی چین کو ڈیٹا منتقلی مکمل طور پر روک دی جائے گی۔ابتدائی طور پر ٹک ٹاک کا موقف تھا کہ ای ای اے صارفین کا ڈیٹا چین میں محفوظ نہیں کیا جا رہا، تاہم فروری میں انکشاف ہوا کہ کچھ صارفین کا ڈیٹا چینی سرورز پر اسٹور کیا گیا۔ بعد ازاں کمپنی نے ڈی پی سی کو آگاہ کیا کہ متعلقہ ڈیٹا حذف کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں