سابق SHO سفیان بٹر کے بہنوئی کے قاتل کو عمر قید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایس ایچ او سفیان بٹر کے بہنوئی کو قتل کرنیوالے مجرم کو عدالت نے عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد رائو مبشر حسن نے قتل کیس کے مرکزی ملزم نور چیمہ کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ ہمراہی ملزمان کو بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں