آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے کیمپس کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے بروقت اقدام سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپ کے الزامات کے بخیے ادھیڑ دیے۔ پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈیاکو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔ پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کے بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا۔ملکی و غیر ملکی میڈیا کو جن علاقوں کا دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل ہیں۔میڈیا کو آج بھی ان علاقوں کا دورہ کرایا جائیگا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے جن علاقوں میں بھارتی میڈیا دہشت گرد ٹھکانوں کا پروپیگنڈا کررہا ہے ، بھارت وہاں پر جارحیت کی کوشش کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں