فیصل آباد میں سٹریٹ کرائم خوفناک حد تک بڑھ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی آج پھر مزید82 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، موٹرسائیکل چور 12شہریوں کو پیدل کر گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 15خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلفشاں کالونی کے بلال کی اہلیہ (م) کو نامعلوم’ 100ج ب کے خالد محمود کی اہلیہ (س) کو وارث وغیرہ’ باوا چک کے فیاض کی بیٹی (م) کو نامعلوم’ 25 ج ب کے علی رضا کی اہلیہ (ش) کو ظفر اقبال وغیرہ’ ستیانہ روڈ کے آصف کی بیٹی (م) کو نامعلوم’ فخرآباد کے محمد عثمان کی اہلیہ (ن) کو شمس وغیرہ’ قادریہ چوک سعید کالونی نمبر2 کے عقیل احمد کی اہلیہ (آ) کو عمران وغیرہ’ امتیاز کالونی کے عبدالرحمن کی بیٹی (ر) کو عارف وغیرہ’ احمدآباد کے آصف کی اہلیہ (ن) اور بیٹے حیدر کو ملزمان کامران وغیرہ’ 645 گ ب کے سلطان کی بیٹی (ک) کو نامعلوم’ 73 رب کی خورشید بی بی کی بیٹی (ن) کو علی وغیرہ’ 229رب کے ذوالفقار کی بیٹی (ج) اور نواسی فاطمہ’ قصبہ تاندلیانوالہ کے آصف کی اہلیہ (الف) کو ہدایت وغیرہ’ 453 گ ب کے رفیق کی بیٹی (ع) کو ملزمان عابد وغیرہ’ 463گ ب کے وسیم اقبال کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم نے اغواء کر لیا جبکہ کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر سعد عمر سے 41ہزار’ فون’ باغ جناح کے قریب سائرہ کنول سے جھپٹا مار کر پرس’ سیف آباد کے محمد عمر سے نقدی’ فون’ قائم سائیں دربار کے قریب شیراز سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا’ ستارہ سپنا سٹی کے باقی خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ نثار اکبر چوک کے قریب فیصل محمود سے 18ہزار’ فون’ ملوائیاں روڈ پر خالد سے اڑھائی لاکھ’ نورپور کے قریب عثمان سے نقدی’ فون’ اکبر چوک کے قریب آصف سے نقدی’ فون’ 100ج ب کے فیصل سے فون’ بھائی والا کے عامر شہزاد سے نقدی’ فون’ رسول پورہ کے رستم علی کے گھر سے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ ڈی گرائونڈ کے قریب شاہ زیب سے موٹرسائیکل’ طلائی چین’ پیپلزکالونی نمبر1 کے زاہد سے 68ہزار’ فون’ ہریاں والا چوک کے عثمان سے 70ہزار’ فون’ تیزاب مل چوک کے قریب ذیشان شاہ سے 5لاکھ چھین لیے’ سعید کالونی کے بلال کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ فون’ کینال روڈ پر شاہد سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر عامر سے 5ہزار’ فون’ پرتاب نگر میں خرم شہزاد کے گھر کا صفایا کر دیا’ ناولٹی پل کے قریب عبدالرحمن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 257 رب کے یعقوب کے ڈیرہ سے 3بکرے’ 255 رب کے آصف کی چھت سے قیمتی کبوتر چوری’ علی پورہ کے صفدر سے 3ہزار’ فون’ مکہ کالونی کے احمد سے نقدی’ فون’ اضافی آبادی کے گل فراز سے 70ہزار’ فون’ سمن آباد کے زبیر احمد سے موٹرسائیکل’ رسالہ روڈ پر ضیاء الرحمن کی اہلیہ سے پرس’ جوالانگر کے قریب افتخار سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر عاشق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 225رب کے ہارون کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے حمزہ سے نقدی’ فون’ 230رب چوہلہ کے قریب ارشد سے 62ہزار’ فون’ 75ج ب کے منظور سے موٹرسائیکل’ 41ج ب کے صدام حسین سے لیپ ٹاپ’ لائلپور فلور مل سے 20لاکھ کا سامان’ 73ج ب کے رضوان سے نقدی’ فون’ 275 ج ب کے عمر فاروق سے موٹرسائیکل’ 119گ ب کے علی حسن سے 30ہزار’ فون’ 108گ ب کے زین محمد سے 15ہزار’ 109گ ب کے ابرار سے 10ہزار’ 21گ ب کے اظہار الحق سے 71ہزار’ فون’ 534گ ب کے دلدار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 229گ ب کے امین کی دکان لوٹ لی’ 39گ ب کے کاشف کے ڈیرہ سے 20لاکھ کے بکرے’ 364گ ب کے فریاد کی حویلی سے مویشی’ لنڈیانوالہ کے عدنان سے نقدی’ فون’ 560گ ب کے آصف سے 36ہزار’ فون چھین لیا’ 194رب کے افضل سے نقدی’ فون’ 266رب کے ابوبکر سے 45ہزار’ فون’ 412گ ب کے عمر اکبر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 423 گ ب کے ابوذر کا گھر لوٹ لیا’ 410 گ ب کے نوید سے نقدی’ فون’ کنجوانی شوگر مل سے لاکھوں کا سامان چوری’ 479گ ب کے سلیم کی حویلی سے مویشی اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ریاض شاہد چوک سے ملک مشتاق’ ضلع کچہری سے سکندر حیات’ علی حیدر’ بولیدی جھگی کے سبحان علی’ بھائی والا کے عبدالحمید’ گلزار مدینہ مسجد سے محمد علی’ سعید پارک کے میاں خان’ منصورآباد کے شہزاد’ نواز شریف پارک سے عمیر علی’ قصبہ تاندلیانوالہ کے رضوان’ موضع جسوکے کے سلیمان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثنا۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر مانچسٹر آف پاکستان فیصل آباد میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ’ شہر قائد کراچی کی طرح فیصل آباد کے بھی گلی’ محلوں میں لوٹ مار کا سلسلہ عروج کو پہنچ گیا، شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، پولیس نے وارداتوں کے بعد روائتی ناکہ بندیاں کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کو پکڑنے کی بجائے سادہ لوح شہریوں کی تلاشی کے بہانے تنگ کرنا شروع کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے دوسرے بڑے صنعتی شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کے گروہ جھپٹا مار کر راہ چلتی خواتین اور مردوں سے موبائل فونز’ پرس اور قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر گلی’ محلوں میں سرعام ڈاکوئوں کے گروہ دندناتے پھرتے ہیں اور موقع ملتے ہی شہریوں کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس کو واردات کی اطلاع کی جائے تو اکثر اوقات پولیس تاخیر سے پہنچتی ہے اور روایتی ناکہ بندیوں کرتے ہوئے کسی بھی گروہ کو پکڑنے یا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی بلکہ الٹا ناکہ لگا کر شریف شہریوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار نظر آتے ہیں اور شہری حلقوں نے آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر’ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سٹریٹ کرائم میں اضافہ کی وجہ سے پولیس کے گشت کو موثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں