لوگوں پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سرگودھا (بیوروچیف) صوبہ بھر کے تھانوں میں پولیس کی جانب سے لوگوں پر ہونیوالے تشدد کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے ایسے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ذرائع کے مطابق تھانوں میں ملزمان کیخلاف ساز باز کرکے ان پر تشدد کے واقعات میں ہونیوا لے اضافے اور اس تشدد کے نتیجہ میں لوگوں کے معذور ہونے یا ان کی موت واقع ہونے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانوں میں بے جا تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ پولیس کا امیج بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں