فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ وطن سے محبت اپنے ملک اور سرزمین سے قلبی لگاؤ اور تعلق فطری امر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پورا عالم اسلام اسلامی جمہوریہ پاکستان سے بے پناہ محبت رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سی نعمتوں سے نواز اہے۔ اس میں سے بڑی نعمت یہ ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو ایک آزاد، فلاحی، اسلامی مملکت عطا کی گئی ہے۔ وطن سے محبت کے بغیر کوئی قوم آزادانہ طور پر عزت و وقار کی زندگی نہیں گزار سکتی۔وطن کے دشمنوں کو ہم واضح یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی طرف سے خود ساختہ پروپیگنڈا کو ہم مسترد کرتے ہیں۔




