گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا،وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا،متعددشہری مال وزر سے محروم ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ محلہ طارق آباد گوجرہ کا امیر احمداپنی موٹر سائیکل نمبر7585اے ٹی وائی پر سوار اپنے گھر واپس جا رہاتھاکہ محلہ کے قریب اس کو موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل وقیمتی دو عدد موبائل چھین لئے۔محلہ حسنیہ کالونی کے محمد رضوان اورعدنان سے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرہزاروں روپے ونقدی وقیمتی موبائل فون چھین لیا۔نیو ماڈل ٹائون کے زبیر کے گھر سے نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات اور ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی ،محلہ نوشیاں نیو پلاٹ کا محمد ذیشان سبزی منڈی آیاہواتھا جس کی جیب سے 20ہزارروپے ،پرانی چمڑامنڈی کے محمد وقاص کی جیب سے 70ہزارروپے، محلہ دھوبی گھاٹ کے محمد انوارحسین کی جیب سے24ہزارروپے مالیتی موبائل فون،چک نمبر434ج ب کے مبشر حسن کے احاطہ سے 2بکرے اور 3بکریاں کل مالیت4لاکھ 25 ہزار روپے ، چک نمبر431ج ب کے سلطان محمودکے گھر سے سیف الماری کا تالہ توڑ کر1لاکھ50 ہزارر وپے نقدی چوری کر لئے ۔وارداتوں کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی وصدر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




