چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات مافیاکے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ چنیو ٹ کوتجاوزات سے پاک ضلع بنانے کے لئے تمام ادارے سرگرم عمل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول کی سربراہی میں عمر روڑ پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیااور پختہ تجاوزات بھاری مشینری سے مسمار کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا کہ تجاوزات مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ بازاروں،شاہراں کو کلیئر کرانے پر توجہ مرکوز ہیاورکسی کو دوبارہ تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے۔




