15گھنٹے طویل پریس کانفرنس

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) مالدیپ کے صدر محمد معیظو نے مسلسل تقریبا 15گھنٹے طویل پریس کانفرنس کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ پریس کانفرنس ہفتہ کی صبح 10بجے شروع ہوئی اور وقفوں کے ساتھ رات گئے تک جاری رہی، جس کا دورانیہ14گھنٹے اور54منٹ رہا۔صدر معیظو نے صحافیوں کے تمام سوالات کے جوابات دیے جبکہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا بھی براہ راست جواب دیا۔ اکتوبر 2019 میں، یوکرین کی قومی ریکارڈ ایجنسی نے دعوی کیا تھا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کی 14گھنٹے کی پریس کانفرنس نے بیلاروسی رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو کے سات گھنٹے سے زیادہ کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔ مالدیپ میں صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق یہ پریس کانفرنس عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر منعقد کی گئی تاکہ میڈیا کے کردار کو سراہا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں