آسمانی بجلی کو قابو کرنے والا ڈرون تیار

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک )کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آسمانی بجلی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ جاپان کی ایک بڑی کمپنی نپون ٹیلیگراف اینڈ ٹیلیفون کارپوریشن نے ایسا ممکن بنا دکھایا ہے۔ انہوں نے ایک خاص قسم کا ڈرون تیار کیا ہے جو نہ صرف بجلی کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے بلکہ اسے زمین تک محفوظ طریقے سے پہنچا بھی سکتا ہے۔این ٹی ٹی کا تیار کردہ ڈرون ایک خاص لائٹننگ پروٹیکشن کیج یعنی بجلی سے محفوظ ڈھانچے سے لیس ہوتا ہے۔ یہ ڈرون بادلوں کے قریب اڑتا ہے جہاں آسمانی بجلی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ جب بجلی گرنے والی ہو، تو یہ ڈرون اسے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور خاص تاروں کے ذریعے زمین تک لے آتا ہے۔ اس طرح، بجلی انسانوں، عمارتوں یا مشینری کو نقصان پہنچانے کی بجائے محفوظ طریقے سے زمین میں جذب ہو جاتی ہے۔این ٹی ٹی صرف بجلی کے حملے سے بچا تک محدود نہیں رہی، بلکہ وہ اس توانائی کو جمع کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ آسمانی بجلی سے حاصل ہونے والی توانائی کوکمپریسڈ ایئر یعنی دبا والی ہوا اور دوسرے جدید طریقوں سے ذخیرہ کیا جا سکے تاکہ بعد میں اسے بجلی یا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں