ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی نے پھندا لیکر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں قید55سالہ قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، جیل انتظامیہ نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ چناب نگر کے مقدمہ نمبر347/24بجرم377،55سالہ قیدی عمر حیات ڈسٹرکٹ جیل میں قید تھا علی الصبح مذکورہ قیدی نے گلے میں ازار بند ڈال کر چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ صبح ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ نے قیدیوں کو ناشتہ کروانے کیلئے دیکھا تو مذکورہ قیدی کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی۔ جس پر جیل انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیںنہوںنے قیدی کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال شعبہ مارچری یونٹ میں منتقل کر دے۔ تاہم جیل انتظامیہ نے جیل میں بند قیدی کی خود کشی کی وجوہات جانے کیلئے انکوائری شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں